• news

دنیامیںمونکی پوکس کی بیماری  کا سامناہے:جاوید اکرم 


لاہور(نیوزرپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیز وارننگ سنٹرکاافتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرالیاس گوندل،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسرڈاکٹرزرفشاں طاہر،ڈاکٹریداللہ و1122کے افسران دیگر حکام موجودتھے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مونکی پاکس ڈیزیزوارننگ سنٹرقائم کرنے کابنیاد ی مقصد صوبہ بھرمیں صورتحال پرنظر رکھناہے۔دنیاکے 70سے زائدممالک کی عوام کومونکی پوکس کی بیماری کا سامناہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں تربیت حاصل کرنے والا ہیلتھ سٹاف اپنے ہسپتالوں میں جاکرباقی ساتھیوں کو تربیت دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن