گھریلو مزدور خواتین کو ورکر تسلیم کیا جائے:مقررین
لاہور (لیڈی رپورٹر) گھریلو مزدور خواتین کو ورکر تسلیم کیا جائے انکے ساتھ عزت سے پیش آئیں، انہیں صنعتی مزدوروں کی طرح صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں، انکے خلاف تشدد کی روک تھام کی جائے انکی اجرت مردوں کے برابر کی جائے، گھریلو ملازمین کے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور یوٹیلیٹی بلوں میں سبسڈی دی جائے۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خواتین کے حقوق کی تنظیم وائز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا. مقررین میں وائز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق، نجمہ عقیل، شہناز اجمل، آمنہ افضل جلوت علی، عبد الخالق و دیگر شامل تھے۔