• news

ن لیگ نے عمران، ثاقب نثار کیخلاف الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)  الیکشن کمشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس الیکشن ایکٹ 2017ء  اور آئین کے آرٹیکل 218  تین کے تحت ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ نے دائر کیا۔ ریفرنس کے ہمراہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کا متن لگایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست سمیت دیگر دستاویزات اور ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ ریفرنس میں عمران خان‘ ثاقب نثار‘ نجم ثاقب‘ ابوذر چودھری کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں میاں عزیز‘ اعجاز چودھری‘ اسد عمر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ استدعا میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے معطل کیا جائے۔ مالی اور اخلاقی کرپشن کی بنا پر شکایت دائر کر رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت نے جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن کارروائی کرے۔ ثاقب نثار ڈیل میں ملوث ہے۔ ثاقب نثار‘ اعجاز چودھری اور اسد عمر نے سہولت کاری کی۔ الیکشن کمشن اس کی تحقیقات کرائے اور ملزمان کو سزا دے۔

ای پیپر-دی نیشن