• news

پاکستان اپنے معمر ترین آبی ماہر محمود الحسن سے محروم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اپنے معمر ترین اریگیشن انجینئر اور آبی ماہر محمود الحسن صدیقی سے محروم ہو گیا۔ وہ 10  اپریل کو اپنی 97 ویں سالگرہ سے محض 15 رزو قبل جہان فانی چھوڑ گئے۔ محمود الحسن صدیقی نے 1946ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کیا۔ انہوں نے 1991ء تک پنجاب اریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ میں چیف انجینئر اریگیشن سمیت متعدد عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ وہ نہری نظام‘ چھوٹے ڈیموں‘ ہیڈ ورکس، سکارپ ٹیوب ویلز امور کے ماہر تھے۔ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے 1991ء کے معاہدے میں پنجاب کی ٹیم کا حصہ رہے۔ انڈس واٹر کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارتی اور پاکستانی معائنہ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ محمود الحسن صدیقی کو ان کی شاندار خدمات پر 2003ء میں انہیں صدر نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔ 2012ء میں نیشنل ایکسیلنس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے اور 2016 ء میں محافظ آب کا ٹائٹل حاصل کیا۔ معروف این جی او ڈبلیو آر ڈی سی نے انہیں  خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی یادداشت پیش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن