ممکنہ حج پروازوں کیلئے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں: اسرائیل
تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کیلئے ممکنہ براہ راست حج پروازوں کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے۔ ابھی یہ مسئلہ زیربحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے‘ تاہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پرامید ہوں۔ اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہو جائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔