تین سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آنے کی باریاں لگا رکھی ہیں: ایم کیو ایم
اسلام آباد‘ کراچی (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کی وجہ سے عوام جمہوری عمل پر اعتماد کھو رہے ہیں۔ تین سیاسی جماعتوں کی اقتدار میں آنے کی باریاں لگی ہوئی ہیں۔ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بڑی بڑی غلطیاں کیں۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تبدیلی نعروں سے نہیں انسان کے اندر سے آتی ہے۔ تجربہ رکھنے والے آج تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں۔ بہترین غلام بدترین حکمران ثابت ہوتے ہیں۔