• news

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 12سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی‘پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 12سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دیدی ۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے  6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہی ہوسکی، فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم اورامام الحق نے 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ‘ بابر اعظم  54 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 19 رنز بناسکے، 90 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے امام الحق 192 کے مجموعی سکور پر میدان سے باہر گئے۔آغاسلمان نے 31 جبکہ محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11رنز پر ناقابل شکست رہے۔میٹ ہنری نے 3 ، ایڈم ملنی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔288 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  ٹام بلنڈل 65اور کول مکنچائی 64رنز بناکر نمایاں رہے ۔شاہین شاہ، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔امام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کی 12 سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ہے۔ پاکستان نے 2011 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔سیریز کا چوتھا میچ کل کراچی میں ہی کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن