میاں اسد بشیر نے اللہ والے ٹرسٹ کے ڈائریکٹر کو 2 کروڑ روپے کا عطیہ چیک دیدیا
لاہور(نامہ نگار)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر میاں اسد بشیر نے اللہ والے ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام ڈاکٹر خالد منظور بٹ کو 20 ملین (2 کروڑ) روپے کا عطیہ چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون بھی موجود تھے۔ یہ رقم لاہور کے 6 پبلک سیکٹر اداروں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج اور ڈی مونٹ مورنسی کالج برائے دندان سازی میں پیشہ ورانہ ڈگریاں حاصل کرنے والے مستحق طلباء کو وظائف دینے کیلئے خرچ کی جائے گی۔