عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام آج سے الحمرا ہال میں شروع
لاہور( نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے کہا ہے کہ ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام آج سے الحمرا ہال نمبر 1 اور 2 شاہراہِ قائد اعظم میں شروع ہو رہے ہیںجو 17 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر عازمین کو مناسک حج ، مدینہ منورہ کی حاضری اور انتظامی امور کی تربیت دی جائے گی۔تمام عازمین حج کیلئے مناسک حج کی تربیت حاصل کرنا لازمی ہے۔ تربیتی پروگراموں میں شرکت کیلئے عازمین حج کو مرحلہ وار ایس ایم ایس بھجوا دئیے گئے ہیں۔