بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کاپی سی بی ڈی ڈی اے کا دورہ، انڈرپاس پربریفنگ
لاہور(کامرس رپورٹر) نگران وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں بالخصوص سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس کی ریماڈلنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب، ریاض حسین، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی پنجاب، علی وقار شاہ،آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سی بی ڈی پنجاب، آصف بابر، این ایل سی اور نیسپاک کے حکام بھی موجود تھے۔ نگراں صوبائی وزیر نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کے زیر تعمیر بیرل کا دورہ کیا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے نگراں صوبائی وزیر کو ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نگراں صوبائی وزیر نیتعمیراتی کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن پر منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سی بی ڈی پنجاب کی کوششیں تعریف کے قابل ہیں۔