• news

قومی جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کی ملاقات‘نوجوان کھلاڑی فخر ہیں : راجہ پرویز اشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ایشین انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی جونیرٹینس ٹیم کی ملاقات ، راجہ پرویز اشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو ملک کا نام روشن کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوے کہا ہے کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔۔ راجہ پرویز اشرف نے شاندار کارکردگی دکھانے پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزای کرتے ہوے 27سال کے بعد آئی ٹی ایف ورلڈ گروپ میں کوالیفائی کرنے پر قومی جونیئر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کھیلوں کے سفیر بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، یہ کھلاڑی قوم کے اصل ہیروز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن