ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر1کروڑ89لاکھ ڈالرز بڑھ گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر1کروڑ89لاکھ ڈالر بڑھنے کے سبب 10ارب 2کروڑ43لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10ارب 4کروڑ32لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق28اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر56لاکھ ڈالر کی کمی سے 4ارب46کروڑ28لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر 4ارب45کروڑ72لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر2 کروڑ45لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5ارب56کروڑ15لاکھ ڈالرزسے بڑھ کر 5ارب 58کروڑ60لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔تاہم ماہرین کے مطابق ملکی ذخائر ابھی بھی تشویشناک حد پر موجود ہیں کیونکہ اب بھی موجودہ ذخائر ایک ماہ کے درآمدی بل ادا کرنے کیلئے ناکافی ہے ، دوسری جانب ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد درآمدات میں اضافہ کے سبب بیرونی ادائیگی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
زرمبادلہ ذخائر