جے آئی ٹی کو آج زمان پارک جائے وقوعہ کا دورہ کرنے دیا جائے: کنوینر
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی عمران کشور نے عمران خان کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ سمن کے باوجود عمران خان نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ عدم تعاون کے باعث جے آئی ٹی زمان پارک میں واقعے کے مقام کا دورہ نہیں کرسکی۔ ایس پی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کو آج زمان پارک میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے دیا جائے۔
جے آئی ٹی مراسلہ