• news

ڈی آئی خان‘ پولیس مقابلے میں سری لنکا ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد اقبال ساتھی سمیت ہلاک 


اسلام آباد(رپورٹ: عبدالستار چودھری) انٹیلی جنس اداروں کی پیشگی اطلاعات پر خیبر پی کے پولیس نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کر کے ڈیرہ اسماعیل خان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کو پولیس مقابلے میں جہنم رسید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارrوائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم ہوا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26وارداتوں میں خیبر پی کے اور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔ انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کوتاوان کی غرض سے اغوا کے 21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر خودکش دھماکے میں بھی ملوث تھا. اس کے علاوہ دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد بالی کھیارہ کی ہلاکت کے پی پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
دہشت گرد ہلاک

ای پیپر-دی نیشن