شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ، وجاہت کی درخواست مسترد : الیکشن کمشن
اسلام آباد (خبرنگار) مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کرکے صدر کی مدت دو سال کرنے سے متعلق چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمشن نے مسترد کر دی۔ الیکشن کمشن نے فیصلے میں چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ چوہدری وجاہت پارٹی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے۔ الیکشن کمشن کا چوہدری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پرانے فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں۔ چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
الیکشن کمشن، شجاعت