• news

عمران کو خوش آمدید کہنے کیلئے اپنا  عملہ بھیج دیتا ہوں: جج کا طنز 


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس میں جمعرات کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہو کر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہو رہے ہیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کاساڑھے 12 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کا بتایا ۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے آنے تک اے ٹی سی کیس التوا کر دے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے سے گزر کر عمران اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہیں۔جج نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا عملہ بھیج دیتا ہوں۔جج نے کہا کہ عمران خان اے ٹی سی آتے ہیں تو ضمانت میں توسیع کر دی جائے گی۔
جج طنز

ای پیپر-دی نیشن