• news

توقیر ناصر پنجاب فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مقرر

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے نگران کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب فلم سنسر بورڈ تشکیل دے دیا۔ توقیر احمد ناصر بورڈ کے چیئرمین جبکہ واسع چوہدری وائس چیئرمین ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری(داخلہ)، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سرکاری ممبران ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن