موسلا دھار بارش ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے پاور ہاؤس کی چھت لیک
تربیلا(ملک فضل کریم سے)موسلا دھار بارش نے تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے نئے تعمیر ہونے والے ٹی 4 پاور ہاوس کی بلڈنگ کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا۔ بارشی پانی سے پاور ہاؤس کی چھت سے بے تحاشا پانی کی لیکج ،پانی کی لیکج سے پارو ہاوس پانی سے بھر گیا۔ تعمیراتی میٹریل میں ہونے والی کرپشن کا سامنے آگئی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر سے تحقیقات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہونے والی موسلا دھار بارش نے تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ ٹی 4 پاور ہاوس کی نئی عمارت کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ہے۔ پاور ہاوس کی چھت میں پڑنے والی دراڑیں سے بارش کا پانی پاور ہاوس میں داخل ہوا۔پاور ہاوس ٹی فور کی نئی بلڈنگ میں جگہ جگہ ڈراریں پڑنے سے پانی کی لیکج ہو رہی ہے۔چھت سے بارش کا پانی گرنے سے پاور ہاوس میں نصب جنیٹر،ٹرانسفارمر اور پی ایل سی کے آلات میں پانی جانے سے پورا سسٹم خراب ہو گیا۔ نئی بلڈنگ کی چھت سے پانی کی لیکج ٹی فور سی جے وی کنسلٹنٹ ،کنٹریکٹر اور واپڈا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔جبکہ ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ کا ڈی ایل پی پیریڈ بھی پورا نہیں ہوا ہے ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی توانائی خرم دستگیر خان اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لے کر تحقیقات کی جائیں ۔