• news

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، سونا مزید 2600 روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں ڈالر  283.88 روپے کی سطح سے گھٹ کر 283.82 روپے کی سطح پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر289 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 1 روپے اضافہ سے 318 روپے پر اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1 روپے اضافہ سے 361 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری طرف  عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 29 ڈالرز کے اضافہ سے 2044 ڈالرز فی اونس پہنچ گئی جس کے سبب مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے اضافہ سے 2870 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن