کار سرکار میں مداخلت، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (خبرنگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جلائو گھیرائو، پولیس پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں سینیٹر اعجاز چوہدری، فواد چوہدری، حماد اظہر ، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں16 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔