ٹانگ معمہ بن چکی ،میڈیکل رپورٹ کچھ اور یہ کچھ اور کہتے ہیں ، عطا تارڑ
اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یہ کیسی ٹانگ ہے جب ریلی میں جائے تو بھاگ کر گاڑی میں بیٹھا دیتی ہے اورجب عدالت جانا ہو پلستر لیتی ہے، میرا چیلنج ہے شوکت خانم کے علاوہ کسی نجی ہسپتال سے عمران خان کا میڈیکل کرایا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، میڈیکل سائنس بھی حیران ہے کہ کون سا زخم ہے جو اتنے عرصے بعد بھی نہیں بھر رہااسلام آبادمیں پریس کانفرنس کررہے تھے عطا تارڑ نے کہا کہ آج ایک مفرور ملزم جو کئی عدالتوں کو مطلوب ہے اس کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے ، یہ واحد ملزم ہے جو مرضی کی تاریخیں اور وقت مقرر کرتا ہے، کوئی بھی عام ملزم عدالت میں پیش نہ ہوتو اس کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے لیکن عمران خان کے کیسز میں ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عادی ملزم ہے جو عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہر ہوچکا ہے، اس کا فارن فنڈنگ کیس 6 سال تک چلتا رہا اس کیس کو بھی مختلف عدالتوں میں چیلنج کرکے زیر التوا رکھا گیا، اب بھی کیسز کو تاخیر کاشکار کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ٹانگ ہے جو کہتی ہے کہ میرا علاج صرف شوکت خانم ہسپتال کرے گا۔