• news

شرح سود میں اضافہ و ڈالر کی قدر میں کمی،امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندا

نیویارک(اے پی پی)امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال رہی جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کے جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے بعد ڈالر کی شرح تبادلہ کم ہونا ہے۔کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر ملکی تیل کے نرخ بھی 70 ڈالر فی بیرل سے کم رہے۔ نیویارک کا  ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس0.8فیصد کم ہوکر   33,414.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی انڈیکس  0.7 فیصد  گرکر  4,090.75 پوائنٹ  اور نصدق کمپوزٹ انڈیکس   0.5فیصد کمی کیساتھ  12,025.33 پوائنٹ پر بند ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن