ہائیکورٹ، عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں ایک روز کی توسیع
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں ایک روز کی توسیع کرتے ہو ئے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں فوری شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدار کو مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے باور کرایا کہ عثمان بزدار شامل تفتیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کر دی جائے گی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کے وکیل کی عثمان بزدار کوگرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔ بیرسٹر مومن ملک نے استدعا کی کہ ڈی جی انٹی کرپشن کو درج نامعلوم مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور عثمان بزدار کی گرفتاری سے روکا جائے۔