بادامی باغ، لیاقت آباد میں پولیس نے 3 ڈاکو گرفتار کر لئے، ایک فرار
لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، لیاقت آباد میں واردات کی نیت سے چھپے 2 ڈاکو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس کی دوران پٹرولنگ موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو چیک کرنے کی کوشش کی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گر گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پرانی سبزی منڈی سے دو ڈاکو موسیٰ اور دانیال کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ڈاکو بہار کالونی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔