• news

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

جموں(کے پی آئی)  مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران   کشتواڑ کے  مرواہ علاقے کے مچھنہ گائوں کے نزدیک جمعرات کی صبح قریب دس بجے نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کی باقیات ایک دریا سے مل گئیں۔ پائلٹ اور معاون پائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔قبل ازیں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع دیتے ہوئے بھارتی فوج کے ترجمان کے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں تین افسران موجود ہیں تاہم اب تک دو زخمی افسران کا پتہ چل سکا ہے۔تیسرے آفیسر کی تلاش کا کام جاری ہے جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن