• news

عدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، ملک احمد خان

اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو رنگ سے نکالنے اور عمران خان کو مکمل میدان دینے کیلئے گٹھ جوڑ کیا گیا تھا، ساری صورتحال کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات جاری رہیں، عدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، سائبر ہائی جیکنگ عام ہو گئی ہے ، ایک ڈس انفارمیشن لیب سامنے آئی ہے، جن کی آڈیوز سامنے آ رہی ہیں، متعلقہ لوگوں کو انہیں کسی فورم پر چیلنج کرنا چاہئے، فل کورٹ بنائیں تاکہ معاملات حل ہو سکیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پانامہ کیس کی سماعت ہو رہی تھی تو ہم دو باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے، ایک نگرانی کا عمل جو سپریم کورٹ نے کیا کیونکہ کوئی بھی عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کر سکتی، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نگرانی کا عمل بھی انجام دیا، پانامہ کیس میں مافیا کے ساتھ جوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے نکالا گیا اور انہیں نااہل قرار دیا گیا، ان تمام مقدمات کا فائدہ عمران خان کو حاصل ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن