کوٹری‘ مسافر وین الٹ گئی‘ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی
کوٹری(نامہ نگار)انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین الٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق۔10سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب تیزرفتار مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو علاقہ مکینوں نے مانجھند اور جامشورو اسپتال منتقل کرانے میں معاونت کی۔ حادثہ میں جانبحق ہونے والوں میں سے دو افراد جان محمد پہنور اور مولا بخش ببر کی شناخت ہوئی ہے جبکہ ایک مرد اور خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔زخمیوں میں غلام خمیسو، غلام رقیہ، ذیشان، رخسانہ، ندیم اور منصور ودیگر شامل ہیں۔زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔