• news

سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خبر نگار) سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت اب تک 4200 سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر چکی ہے۔ صوبائی حکومت نے اربوں روپے سے 336 سرکاری سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نئے سکول تعمیر کر کے این جی اوز کو دینے سے غریب شہریوں کے بچے سستی اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن