کریملن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکہ نہیں، روسی دعوی غلط: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے روس کے صدارتی محل کریملن پر مبینہ یوکرائنی ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا روسی الزام مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کریلمن پر ڈرون حملے کے پیچھے امریکہ کے ہونے کا روسی دعویٰ بالکل غلط ہے۔ امریکہ یوکرائنی حدود سے باہر حملہ کرنے کیلئے یوکرائن کی حدود سے باہر حملہ کرنے کیلئے یوکرائن کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ روس نے کہا تھا کہ کریملن پر ڈرون حملہ روسی صدر کو مارنے کی کوشش ہے جس کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔