بلیئرڈ کی گیند کو 47 سیکنڈ گھمانے پر کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ
ہنگری (نیٹ نیوز) ایک بلیئرڈ کھلاڑی نے کیو بال کو لٹوکی طرح گھماتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ہنگری کے بلیئرڈ کھلاڑی بینسے کیو واری نے بلیئرڈ کیو بال کو کیو سٹک سے اس زاویے پر چوٹ لگائی کہ وہ مسلسل 47.13 سیکنڈ تک اپنے بل پر گھومتی رہی۔ اس طرح بینسے نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔