امریکی خاتون نے پیروں کو 180 ڈگری تک گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
نیو میکسیکو(نوائے وقت رپورٹ) امریکا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے اپنے پیروں کو سامنے کی طرف تقریباً 180 ڈگری تک گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ کیلسے گرب خواتین کی فہرست میں سب سے زیادہ 17.4 ڈگری تک اپنے پاؤں گھمانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کیلسے گرب نے بتایا کہ ان کا جسم قدرتی لچکدار ہے۔