• news

 19ویں سالانہ الحمراءینگ آرٹسٹ نمائش ،500فن پار ے آویزاں

لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل نے 19ویں سالانہ الحمراءینگ آرٹسٹ نمائش آرائیونگ کا انعقادکیا۔پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پی یو سمیرا جواد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر اور مزنا ذوالفقارکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیااور نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں آرٹسٹوں کو مبارکباددی۔نما ئش میں ملک بھر سے 412آرٹسٹوں کے 500فن پار ے آویزاں کئے گئے۔قبل ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں 10 آرٹسٹوں کو 15،15ہزار روپے کے نقد انعامات و اسناد دی گئیں۔ نوجوان آرٹسٹ ایکسل لوکاس،آمنہ جمیل،امین حبیب،گلزار علی، غیاث احمد،حسن فرقان فیق،نورالہدی سحر،سید محمد رضا بخاری،شہزادی عائشہ اور یعقوب جان نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد نے نوجوان آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ الحمراءانکو عملی میدان میں اپنے قدم جمانے کیلئے ٹھوس مواقع فراہم کر رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءنے اس حوالے سے کہا کہ ہماری دھرتی نے عظیم آرٹسٹ پیدا کئے، انہی نوجوانوں میں مستقبل کے سٹارز بنے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن