• news

عدلیہ سے ٹکرانے کا معاملہ سیاستدانوں کےلئے خطرناک ہو گا:شمسہ علی 


لاہور(لیڈی رپورٹر)پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران الیکشن سے گھبرا رہے ہیں۔ عدلیہ سے ٹکرانے کا معاملہ سیاستدانوں کےلئے خطرناک ہو گا۔ حکومت فوری طور پر الیکشن کروانے کا اعلان کرے۔ اگر الیکشن بروقت نہ ہوئے تو پاکستان میں آئینی بحران جنم لے سکتا ہے جس کے خطرناک نتائج پاکستان پر پڑینگے۔ پی ڈی ایم ٹولے کا الیکشن سے بھاگنا ان کی واضح شکست ہے ۔ تحریک انصاف عوامی طاقت کے بل بوتے پر مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے۔ پوری عوام کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری اور شفاف الیکشن کرائے جائیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن