خالد مسود سندھو کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونےوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، پاکستان آرمی کے جوان ملک و قوم کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کیخلاف طویل عرصہ سے جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین