پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بلاول بھٹو کی کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی:نرگس فیض ملک
لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بالخصوص فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی سمیت ان کے سابق وزراءکو اس بات کی بڑی تکلیف ہو رہی ہے کہ چائنہ ہو ےا بھارت ہر جگہ پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ریڈ کارپٹ استقبال مل رہا ہے اور وہ اپنے بیرونی دورے کے دوران پاکستان کیلئے کامےابیاں سمیٹ رہے ہیں یہ بات ان لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔