مہنگائی نے زندگی عذاب دی،حکومت نے گیس کے میٹر کا کرایہ بڑھا 500روپے کر دیا :شعیب یعقوب مرزا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع وسطی لاہورکے امیر شعیب یعقوب مرزا نے کہا ہے کہ ایک طرف تو مہنگائی نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ دوسری طرف بے روزگاری میں اضافہ اور آمدنی میں کمی سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے باوجو د حکومت نے عوام کا مزید خون نچوڑنے کیلئے گیس کے میٹر کا کرایہ 40روپے سے بڑھا 500روپے کر دیا ہے۔جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت گیس میٹر کے رینٹ میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔