وزیر اعلیٰ‘آئی جی پنجاب قبضہ گروپ سے نجات دلائیں‘ شہریوں کی اپیل
لاہور (نامہ نگار)کاہنہ کے رہائشی اسلم اورعمر طالب نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او کاہنہ قبضہ گروپ سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر کے ان کی کروڑوں روپے مالیت کی 5 ایکڑ زمین پر قبضہ کرارہا ہے اور قبضہ گروپ سے ملی بھگت کر کے ہمےں ہماری خاندانی جائیداد سے محروم کےاجارہا ہے۔ مسلح قبضہ گروپ نے اسلحہ کےساتھ رات کی تاریکی میں ہماری زمےن پر قبضہ کےا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اس صورتحال کانوٹس لےں اور ہمےں انصاف دلاےا جائے ۔جبکہ قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرنے والے پولےس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے ۔