ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کا دورہ لاہور ریلوے سٹیشن ‘کیمروںکا جائزہ لیا
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے ارشد سلام خٹک کی جانب سے مسافروں کی سیفٹی و سکیورٹی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیفٹی کے حوالے سے سٹیشن پر لگائے گئے کیمروں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویڑنل سگنل انجینئر قیصر خان کو ہدایت کی کہ سٹیشن پر چند خراب کمروں کو بھی جلد ٹھیک یا تبدیل کروایاجائے۔ ریلوے سٹیشنوں سمیت ٹرینوں کے اندر بھی مسافروں کی سیفٹی و سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔