• news

 حکومت علاقائی صحافیوں کو سوشل سکیورٹی اولڈایج بینیفٹ ‘ ورکر ویلفیئر بورڈ کی تمام سہولیات دے:سلطان حمید راہی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل حاجی سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ حکومت علاقائی صحافیوں کو سوشل سکیورٹی اولڈایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر بورڈ کی تمام مراعات اور سہولیات فراہم کرے صحافی معاشرے کا سب سے مظلوم طبقہ ہے لیکن صحافیوں نے ہمیشہ مظلوم کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اپنی سر ڈھر کی بازی بھی لگائی ان خیالات کا اظہار انہو ںنے عالمی یوم صحافت کے مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ملک محمد بوٹا ، ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ، عظیم علی شیخ ، سیف الرحمن سیفی، عظیم نوشاہی ، ڈاکٹر الطا ف حسین ،سعید سندھو ،امجد سلطانی ، رانا ثناءاللہ ،شیخ ثناءاللہ ،میاں انوار انجم ،ایوب شیخ ،عظمت بیگ ،عظمت قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن