قصور: معمولی تلخ کلامی پر ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ اعظم خان قصور کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ملزموں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوزخمی کردیا۔کوٹ اعظم خان قصور کے رہائشی قیوم خاں نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ میں ماڈل بازار میں لنڈا کا کام کرتا ہو ں اور چند دن قبل میری ملزم سے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم راجہ اپنے دو ساتھیوں کےساتھ گھر آیا اور فائرنگ کی جس سے مےرا بھائی اللہ دتہ زخمی ہوگیا ہے ۔