• news

حکومت نے پوری قوم کو مہنگائی کے طوفان میں جکڑ کر رکھ دیا: علی بشےر


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے نہ صرف محنت کشوں مزدوروں ، دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کیا بلکہ پوری قوم کو مہنگائی کے طوفان میں جکڑ کر رکھ دیا ہے شہباز شریف ،زرداری ، فضل الرحمن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماصرف عمران خان کو مائنس کرنے کے چکروںمیں اخلاقی حدود قیود کو سبوتاژ کرنے سے بھی باز نہیں آرہے خان کے بغض میں تمام سیاسی جماعتیں باﺅلی ہوچکی ہیں اور اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے اور امپورٹڈ حکمران اپنے لوٹے ہوئے اثاثوں کو تحفظ دینے کےلئے آئین کےساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان خیالا ت کااظہارانہوں نے چودھری شاہد اقبال گجر کے ہمراہ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن