سٹاک ایکسچینج، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6354ارب روپے ہوگئی
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 42300پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 42ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اور انڈیکس میں 6پوائنٹس کا ہی اضافہ ہوسکا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں11ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ44.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ انڈیکس 42100، 42200 اور 42300 پوائنٹس کی3بالائی حدیں عبور کر گیا تھا تاہم بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور مارکیٹ تنزی کا شکار ہوئی۔ گزشتہ روز کے ایس ای100 انڈیکس میں 5.87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42087.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 42093.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 11 ارب 91 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 783 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63 کھرب 42 ارب 51 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 574 روپے سے بڑھ کر 63کھرب 52 ارب 42کروڑ73لاکھ 64 ہزار 357 روپے ہو گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 9 ارب روپے مالیت کے25کروڑ52لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے۔