مالی سال 2024ء میںمجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.61فیصد رہے گی: پیشگوئی
لاہور( این این آئی)ایک حالیہ کانفرنس میں ماہرین نے پیشگوئی کی کہ مالی سال 2024ء میں پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.61فیصد رہے گی اور یہ مالی سال 2023کے دوران ،مالی سال 2024تک اور اس کے بعد حکومت کے درمیانی مدت کے اقتصادی فریم ورک میں اپنائی گئی سخت مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے ممکن ہوگا ۔لاہور سکول آف اکنامکس کے ریکٹر ڈاکٹر شاہد چوہدری نے کہا کہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال بڑی حد تک کورونا وباء اور اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔2022-23 میں تقریباً کوئی ترقی نہ ہونے کے بعد معیشت اب مستحکم ہو رہی ہے اور2023-24 میں معمولی نمو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔