کارفور کے بارہویںسٹور کا سنگ بنیاد : ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے معروف شاپنگ مال، کمیونٹیزاور ریٹیل کے لیڈر ماجد الفطیم نے ڈی ایچ اے رہبر فیز 11 میں اپنے بارہویں کارفورسٹور کی بنیاد رکھ کر پاکستان میں اپنے ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کردیا۔کارفور کا گیارہواں سٹور فیز 7 میں زیر تعمیر ہے اور دونوں نئے سٹورز 2023 کے آخر تک فعال ہوجائیں گے۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی کے علاوہ ماجد الفطیم میں بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر یونس الملا اور ڈائریکٹر جوائنٹ وینچراینڈ بلٹ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کرنل علی یاسر پیرزادہ نے بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان میں کارفور کے ریٹیل دائرہ کار کو وسعت دینابھی اس بات کا ثبوت ہے کہ کارفور اپنے صارفین کیلئے سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کارفور کا مقصد ریٹیل سیکٹر کو جدت دینے اور معاشرے کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے سسٹین ایبل کمیونٹی کو تعمیر دینا ہے۔‘‘ کارفورصنعت اور پاکستانی معیشت کو فروغ دے کر ایک قابل اعتماد مقامی پارٹنر بن گیا ہے۔