لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن ‘ایگزیکٹو کمیٹی ‘نائب صدور‘جائنٹ سیکرٹری کا انتخاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے پہلے جنرل کونسل اجلاس میں ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی ،نائب صدور اور جائنٹ سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا۔صدر خواجہ ندیم کی زیر صدارت اجلاس میں عامر الیاس بٹ اور سردار شعیب لاہور ریجن کے نائب صدور ،آصف قدوس جائنٹ سیکرٹری آر خرم شہزاد فنانس سیکرٹری جبکہ سردار نوشاد،اعجاز بٹ اور بلال مقیت ایگزیکٹیو ممبران منتخب ہوئے۔اجلاس میں تینوں زونز کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے 5 سے 30 مئی تک کلبز میں کھلاڑیوں کی نئی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ووٹنگ رائٹس اور ایسوسی ایٹ کلبز کے علاوہ نئے کلب رجسٹرڈ کرنے اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔سینئر کرکٹ آرگنائزر نواب منصور حیات کلب رجسٹریشن کمیٹی کے چیئر مین جبکہ محمد جمیل ، میاں محمد اسلم، شہباز علی اور شاہد غفور کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔بلال مقیت ایل آر سی اے کی ویب سائٹ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اس کمیٹی میں جمیل احمد اور شاہد حامد بٹ ممبران ہوں گے۔اجلاس میں تینوں زونز میں کلبز کو فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔