بہت غلطیاں کیں ‘ون ڈے سیریز میں کم بیک کرینگے : میٹ ہنری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو کچھ کم سکور پر محدود کرتے تو میچ جیت سکتے تھے، اعتماد تھا کہ ہدف حاصل کرلیں گے۔ کیوی ٹیم نے میچ میں غلطیاں کیں، پاکستان نے خود کو میچ میں آگے رکھا۔اگر ہم بہتر بیٹنگ کرتے اور پارٹنر شپس بناتے تو یہ میچ جیت سکتے تھے البتہ صرف شراکت نہ ملنے کو شکست کا ذمہ دار نہیں قرار دوں گا۔ پاکستان نے اچھی بیٹنگ کی، میچ ہارنے کا افسوس ہے مگر یہاں سے مثبت چیزیں بھی ملی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوتھے میچ میں اچھے نتائج دیں گے۔کوشش ہے کہ پاکستان میں بہتر سے بہتر پرفارم کریں اور یہاں کا تجربہ حاصل کریں، جو چھوٹے، چھوٹے سبق یہاں حاصل کریں گے وہ ہمارے لئے کافی اہم ہیں۔ ورلڈ کپ ابھی دور ہے، ہمارا فوکس اس دورے پر ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان پلیئرز ہیں، ان کو تجربہ ملنا کافی اچھی بات ہے۔