محمد خان بھٹی رات گئے جہلم جیل منتقل‘ ویڈیو وائرل
منڈی بہاﺅالدین (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو راتوں رات جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے محمد خان بھٹی منڈی بہاﺅالدین کی جیل میں نظر بند تھے، انہیں گزشتہ رات جہلم جیل لیکر جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جیل حکام سے جہلم منتقل کرنے کے بارے میں استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی کو منتقل کرنے کی پنجاب حکومت نے ہدایت دی ہے۔
جہلم جیل