اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 سونا 300 روپے تولہ سستا
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 8ڈالرز کمی سے 2036 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 300 روپے تولہ کمی سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 1لاکھ 92ہزار 901 روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافہ سے 2950 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر287روپے کی سطح پر آگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر23پیسہ کمی سے 283.82روپے کی سطح سے گھٹ کر 283.59روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے کمی سے 289روپے کی سطح سے گر کر 287روپے پر آ گئی۔