کیا ملک کیساتھ بھیانک ظلم پر بھی از خود نوٹس لیا جائے گا : نواز شریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا سوموٹو لیتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائے گا۔ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے؟۔ فیض حمید، ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا، شوکت صدیقی کو کیوں ہٹایا گیا؟۔ شوکت صدیقی کو کیوں کہا گیا کہ نواز شریف، مریم کو سزا قومی مفاد میں ہے۔ فیض حمید نے کہا انہیں ضمانت ملی تو ہماری 2 سالہ محنت ضائع ہو جائے گی۔ یہ دو سال کی محنت کیا تھی۔ مجھے سزا دلوانے میں کون سا قومی مفاد تھا؟۔ ثاقب نثار، محمد بشیر منتخب وزیراعظم کیخلاف سازش میں ملوث ہیں۔ متخب وزیراعظم کیخلاف سازش میں جنرل باجوہ، فیض حمید بھی ملوث ہیں۔