رانا ثنا سے سعودی سفیرکی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت ہوئی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیامعاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گےاس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاوٹ ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اس منصوبے کا آغاز اسلام آباد ائیرپورٹ سے کیا جا رہاہےاس سال چالیس ہزار حجاج اس منصوبے سے مستفید ہوں گے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سہولت کا جلد دوسرے بڑے شہروں میں بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج اس سے فائدہ اٹھا سکیں وزیر داخلہ کے استفسار پر سعودی سفیر کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔وزیر داخلہ وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔